سوئی سدرن کی بھی گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست

ویب ڈیسک  جمعرات 2 دسمبر 2021
سوئی سدرن نے قیمت میں اضافہ یکم جولائی سے مانگا ہے:فوٹو:فائل

سوئی سدرن نے قیمت میں اضافہ یکم جولائی سے مانگا ہے:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: سوئی نادرن کے بعد سوئی سدرن کی جانب سے بھی گیس کی  قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی گئی۔

سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں اضافے کے لئے اوگرا میں درخواست دے دی۔ درخواست میں گیس کی قیمت میں 58 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔

سوئی سدرن کا درخواست میں کہنا ہے کہ گیس کی موجودہ اوسط قیمت 779 روپے88 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جسے بڑھا کر 838 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوکیا جائے۔

سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں اضافہ  مالی سال یکم جولائی سے مانگا ہے۔

درخواست کے مطابق رواں مالی سال ریوینیو شارٹ فال کا تخمینہ 18 ارب 39 کروڑ روپے ہے اورگیس کی قیمت بڑھانے کی درخواست رواں مالی سال کی ریوینیو ضروریات کیلئے دی گئی ہے۔

اوگرا میں  سوئی سدرن کی  درخواست کی سماعت 6 دسمبر کو کراچی میں  ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔