چین میں مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا 4 ہلاک 7 لاپتہ

کارگو جہاز میں عملے کے 14 ارکان سوار تھے


ویب ڈیسک December 12, 2021
مال بردار جہاز میں عملے کے 14 ارکان موجود تھے، فوٹو: فائل

چین میں ایک مال بردار جہاز ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہوگئے جب کہ 3 کو سمندر سے زندہ نکال لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ساحلی صوبے شیڈونگ کے شہر ینتائی کے ساحل پر مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا۔ کارگو جہاز میں عملے کے 14 ارکان بھی سوار تھے۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے سمندر سے 3 افراد کو زندہ نکال لیا جب کہ 4 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں تاہم اب بھی 7 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کام جاری ہے۔

ریسکیو ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے زندہ ملنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں تاہم سرچ آپریشن ابھی جاری رہے گا۔ تاحال بحری جہاز کے ڈوبنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

چین کی وزارت شپنگ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

 

مقبول خبریں