ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 244 نئے کیسز سامنے آئے، این سی او سی


ویب ڈیسک December 13, 2021
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 244 نئے کیسز سامنے آئے، این سی او سی

لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39 ہزار 387 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں ملک میں 244 مزید نئے کیسز سامنے آئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد رہی۔



این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 6 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 836 تک پہنچ گئی جب کہ کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد12 لاکھ 89 ہزار293 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں