آرمی چیف کا دورہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر بریفنگ

کراچی کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کاوشیں جاری ہیں، آرمی چیف کو بریفنگ


Staff Reporter December 13, 2021
کراچی کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کاوشیں جاری ہیں، آرمی چیف کو بریفنگ (فوٹو : فائل)

PESHAWAR: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں فارمیشن کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران صوبے خصوصاً کراچی کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کراچی کور کی آپریشنل تیاریوں، داخلی سلامتی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فارمیشن، سندھ رینجرز کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے نفاذ میں تمام شراکت داروں کی ہم آہنگی کو سراہا۔ آرمی چیف کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عمل درآمد میں سول انتظامیہ کے تعاون کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ فارمیشن، ایف ڈبلیو او، این ایل سی، این ڈی ایم اے کراچی کی بہتری میں کلیدی کردار ادا رہے ہیں، کراچی کو شہری سیلابی صورتحال سے تحفظ، متعلقہ شہری سہولیات کی بہتری کاوشوں میں شامل ہے، کراچی کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈ کوارٹرز سندھ پولیس کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پولیس ہیڈ کوارٹرز آمد پر یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ آرمی چیف نے صوبائی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کو یقینی بنانے میں سندھ پولیس کے اہم کردار کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ پولیس شہدا کے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی۔ آرمی چیف نے پولیس شہداء اور لواحقین کی لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔ آرمی چیف نے شہداء کے لواحقین کو پاک فوج کی ہرممکن حمایت کا یقین دلایا۔

قبل ازیں کراچی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں