2 منٹ میں 67 جادو دکھانے کا عالمی ریکارڈ ملیشیائی شخص کے نام

ویب ڈیسک  منگل 14 دسمبر 2021
ایوری چن، آنکھوں پر پٹی باندھے جادو کا مظاہرہ کرتے ہوئے [فائل-فوٹو]

ایوری چن، آنکھوں پر پٹی باندھے جادو کا مظاہرہ کرتے ہوئے [فائل-فوٹو]

کوالا لمپور: ملیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اس وقت سب کو حیران کردیا جب اس نے ہاتھوں کی تیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 منٹ میں 67 مختلف جادو کے کرتب دکھا دیئے۔

ایوری چِن نامی آدمی نے پہلے 1 منٹ میں 37 جادو کے کرتب دکھائے جبکہ دوسرے منٹ میں آنکھوں پر پٹی باندھ کے 30 جادو کے کرتب کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔

اس سے قبل ایوری چِن آگ کے کرتب کا عالمی ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں جس میں ناظر کو خلا میں عجیب و غیرب چیزیں بنتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں جبکہ حقیقت میں وہ ہوتی نہیں۔ یہ ریکارڈ ایوری چِن نے سلویا لم نامی خاتون کے ساتھ مل کر 30 سیکنڈ میں قائم کیا تھا۔

ایوری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انہوں نے حالیہ ریکارڈ نومبر میں آنے والے گنیز ورلڈ ریکارڈ ڈے کو منانے کیلئے قائم کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔