زندگی میں کامیابی کے لیے بھر پورمحنت ضروری ہےعارف لوہار

شہرت کے موجودہ مقام تک پہنچنے کیلیے صرف والد کے نام کا سہارا نہیں لیابلکہ محنت بھی کی


Showbiz Reporter February 11, 2014
باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا اس وقت تک ممکن نہیں ہوتا جبک تک دن رات توجہ کے ساتھ اپنا کام نہ کیا جائے. فوٹو: فائل

پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکارعارف لوہار نے کہا ہے کہ زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کے لیے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔

باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا اس وقت تک ممکن نہیں ہوتا جبک تک دن رات توجہ کے ساتھ اپنا کام نہ کیا جائے۔ ان خیالات کااظہارعارف لوہار نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہاپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے۔ محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہے۔



انھوں نے کہا کہ آج جو مقام میرے پاس ہے وہ صرف اورصرف میرے والد عالم لوہارمرحوم کی دعائوں کی بدولت ہے۔ میں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے صرف اپنے والد کے نام کا سہارا نہیں لیا بلکہ اس کے لیے دن رات محنت کی ۔ یہی وجہ ہے کہ آج لوگ مجھے بے پناہ پیارکرتے ہیں جومیرے لیے کسی بھی ایوارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

مقبول خبریں