شوکت ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوگئے

الیکشن میں 124 ووٹ ڈالے گئے، شوکت ترین نے 87 ووٹ حاصل کیے


December 20, 2021
الیکشن میں 124 ووٹ ڈالے گئے، شوکت ترین نے 87 ووٹ حاصل کیے

RAWALPINDI: سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت فیاض احمد ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست پرضمنی انتخاب کیلیے پولنگ صبح نو شروع ہوئی جو سہ پہر چار بجے تک جاری رہی۔ الیکشن میں 124 ووٹ ڈالے گئے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت ترین 87 ووٹ حاصل کرکے سینیٹر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے اے این پی کے امیدوار شوکت امیرزادہ، پیپلز پارٹی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کے امیدوار ظاہرشاہ کو شکست دی۔

مشیر سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی کے استعفی کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔ صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے پریذ ائیڈنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں