پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے امریکی محکمہ خارجہ

پوری دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا صرف امریکا کی ذمہ داری نہیں، ترجمان امریکی محمکہ خارجہ میری ہارف


ویب ڈیسک February 15, 2014
پاکستانی حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے، میری ہارف فوٹو؛فائل

TURBAT: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر امریکا کو تشویش ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہی ہورہا ہے اور امریکا کو ان شدت پسندوں کی کارروائیوں پر تشویش ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان سے ہرممکن تعاون کررہے ہیں اور امریکا کی جانب سے یہ تعاون جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے، پوری دنیا سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا صرف امریکا کی ذمہ داری نہیں بلکہ ان ممالک کی حکومتوں کو بھی چاہئے جہاں دہشت گردی کی کارروائیاں ہورہی ہیں وہ اس کے تدارک کےلئے اقدامات اٹھائیں۔

مقبول خبریں