امریکا کا جنگی بحری بیڑہ اور لڑاکا طیارے امارات بھیجنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کوحوثی باغیوں کےحملوں کیخلاف مدد فراہم کریں گے، امریکا


ویب ڈیسک February 02, 2022
امریکی وزیردفاع اورابوظہبی کے کراؤ ن پرنس کے درمیان گفتگوکے بعد طیارے بھیجنے کا فیصلہ کیا،امریکا:فوٹو:فائل

NEW DELHI: امریکا نے جنگی بحری جہاز اورلڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا نے حوثی باغیوں کے حملوں کیخلاف متحدہ عرب امارات کو مدد فراہم کرنے کے لئے جنگی بحری جہاز اورجدید لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جنگی جہاز اور لڑاکا طیارے بھیجنے کا فیصلہ امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن اورابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹٰیلی فون پرگفتگو کے بعد کیا گیا۔

مقبول خبریں