ٹک ٹاک نے اسنیپ چیٹ اسٹوری فیچر کی آزمائش شروع کردی

بعض صارفین کو تجرباتی طور پر ٹاک ٹاک اسٹوریز کی پیشکش ہوئی ہے جو کمپنی کا سوشل میڈیا کی جانب ایک اور قدم ہے


ویب ڈیسک March 20, 2022
ٹک ٹاک نے اسنیپ چیٹ طرز کا اسٹوری فیچر بعض صارفین کے لیے پیش کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

ٹک ٹاک نے اپنی ایپ کو سوشل میڈیا کا مزید رنگ دینے کے لیے اسنیپ چیٹ طرز کی اسٹوری کو پیش کردیا ہے جس کی پیشکش کئی صارفین کو ہوچکی ہے۔

امریکہ اور دیگر ممالک میں ٹک ٹاک کے کچھ صارفین کو ایک بینر کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اسٹوری فیچر استعمال کرسکتے ہیں اور یوں ٹک ٹاک انہیں بار بار اس کی رغبت بھی دلارہا ہے۔ ٹک ٹاک نے یہ بھی لکھا ہے کہ 'فی الحال' وہ آزمائشی ٹیسٹ کو وسعت دے رہے ہیں تاکہ تخلیق کار بہتر انداز میں اپنے خیالات اور تخلیقات ٹک ٹاک پر لاسکیں۔

ایک اسٹوری میں ویڈیو اور تصویر ڈالنا ٹک ٹاک معیاری فیچر ہی کی طرح ہے، جس میں ایڈیٹنگ، افیکٹس، فلٹرز اور آواز وغیرہ کے ٹولز یہی ہوں گے۔ لیکن ٹاک ٹاک کی معمول کی ویڈیو کے برخلاف ٹک ٹاک اسٹوری براہِ راست پروفائل یا فیڈ میں نہیں آرہیں۔ دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹوریز میں اسکرولنگ کا آپشن بھی نہیں ہے۔

فی الحال ٹک ٹاک اسٹوری دیکھنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ جب جب پروفائل تصویر کے ساتھ نیلے رنگ کا دائرہ دیکھیں تو اس پر ٹچ کریں اور براہِ راست اسٹوری فیڈ لانچ ہوجائے گی۔ اسی طرح دیگر پروفائل پر بھی نیلا دائرہ یہی کیفیت دکھاتا ہے۔ تاہم اب بھی یہی نہیں بتایا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاک کے تمام صارفین اسٹوری فیچر کب استعمال کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں