شوبز شخصیات کی ماہِ صیام کے آغاز پر مبارک باد

ویب ڈیسک  اتوار 3 اپريل 2022
تمام لوگ مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہمایوں سعید (فوٹو، ایکسپریس)

تمام لوگ مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہمایوں سعید (فوٹو، ایکسپریس)

 کراچی: رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی شوبز شخصیات کی جانب سے بھی مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، فنکاروں نے ماہِ صیام کی آمد پر ڈھیروں برکتیں اور نعمتیں سمیٹنے کا عزم ظاہر کیا۔

معروف اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں اللہ ہم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، سب کے لیے امن وسلامتی، خوش حالی اور کامیابی کی دعائیں، تمام افراد مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، رمضان مبارک۔

اداکارہ ماورہ حسین نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سب کو رمضان کا چاند نظر آنے کی مبارک باد دی۔

نامور گلوکار عاصم اظہر نے ماہِ صیام کی مبارک باد دی اور دعا کی کہ اللہ سب کے روزے اور عبادت قبول فرمائے۔ عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی نے بھی سماجی رابطے کی فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر ’’رمضان مبارک‘‘ لکھا۔

خیال رہے کہ رمضان کے آغاز پر ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے مبارک بادی دی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔