صحافی محسن بیگ کیخلاف مراد سعید کی جانب سے درج مقدمہ خارج

ویب ڈیسک  جمعـء 8 اپريل 2022
مراد سعید ہتک عزت کے دیگر قوانین کے تحت درخواست دائر کر سکتے ہیں،عدالت

مراد سعید ہتک عزت کے دیگر قوانین کے تحت درخواست دائر کر سکتے ہیں،عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی محسن بیگ کیخلاف وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ خارج کردیا۔

ہائیکورٹ نے صحافی محسن جمیل بیگ کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید کی مدعیت میں سائبر کرائمز کے تحت ایف آئی آر کو غیر قانونی قرار دے کر خارج کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ محسن بیگ کے خلاف پیکا کی سیکشن 20 کے تحت درج مقدمہ خارج کیا گیا، شکایت کنندہ مراد سعید ہتک عزت کے دیگر قوانین کے تحت درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ ہائی کورٹ نے پیکا کی سیکشن 20 کے تحت صحافی بلال غوری اور ابصار عالم کے خلاف بھی مقدمات خارج کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی محسن بیگ 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے مراد سعید کی درخواست پر 16 فروری کو محسن بیگ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جبکہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 کالعدم قرار دے دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔