انوکھی واردات، چور دن دہاڑے 60 فٹ طویل پل لے اڑے

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 اپريل 2022
چوروں نے خود کو محکمہ آبپاشی کا اہلکارظاہرکیا تھا:فوٹو:انٹرنیٹ

چوروں نے خود کو محکمہ آبپاشی کا اہلکارظاہرکیا تھا:فوٹو:انٹرنیٹ

نئی دہلی: محکمہ آبپاشی کےاہلکاروں کا بھیس بدل کرچوروں نے60فٹ لمبا لوہے کا پل چرا لیا۔

چورعام طورپرایسی چیزیں چراتے ہیں جنہیں چھپانا یا لے جانا آسان ہولیکن ایک انوکھی چوری میں چور60 فٹ لمبا اور500 ٹن وزنی لوہے کا پل لے اڑے۔

بھارتی ریاست بہار میں خود کومحکمہ آبپاشی کا اہلکار ظاہرکرکے چوروں نے دن دھاڑے بل ڈوزراورگیس کٹرکی مدد سے پورا پل کاٹا اورگاڑیوں میں رکھ کرفرار ہوگئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ قریبی گاؤں حکومت کو1972 میں تعمیرکئے گئے پل کو ہٹانے کی متعدد درخواستیں دے چکے تھے جس پرسرکارنے کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔