کاؤنٹی کرکٹ حارث رؤف کے 5 شکار شاہین آفریدی کی میچ میں 4 وکٹیں

محمد عباس نے تین وکٹیں اڑا دیں،اظہر علی 5رنز پر آؤٹ ہو گئے


Sports Desk April 30, 2022
محمد عباس نے تین وکٹیں اڑا دیں،اظہر علی 5رنز پر آؤٹ ہو گئے ۔ فوٹو : فائل

انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے میچز میں حارث رؤف کے 5 شکار جب کہ شاہین آفریدی نے میچ میں 4 وکٹیں اڑا دیں۔

انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں کینٹ کیخلاف یارکشائر کے لیے حارث رؤف نے پہلی اننگز میں 14 اوورز میں 65 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔ناٹنگھم شائر کیخلاف ووسٹرشائر کے اظہر علی دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے، وہ اس بار 5 رنز بناسکے جبکہ ان کی پہلی اننگز 6 پر تمام ہوگئی تھی، ڈرہم سے میچ میں سسیکس کے محمد رضوان 5 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، دوسرے اینڈ پر چیتشور پجارا 128 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

دوسرے دن لنکا شائر کیخلاف محمد عباس نے بھی 3 وکٹیں اڑادیں، حسن علی نے حریف ٹیم کے لیے دوسری اننگز میں ایک وکٹ لے کر میچ میں شکاروں کی تعداد 4 کرلی، وہ ابتدائی دن 3 وکٹیں اڑاکر نمایاں رہے تھے، لیسٹرشائر کیخلاف مڈل سیکس کے شاہین نے دوسری اننگز میں بھی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھا، انھوں نے 3 اوورز میں ایک رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

مقبول خبریں