سفید فام بالادستی ایک زہر ہے جس کی امریکا میں جگہ نہیں، جوبائیڈن

ویب ڈیسک  بدھ 18 مئ 2022
نسل پرستی اور سفید بالادستی ایک زہر ہے، صدر جوبائیڈن (فوٹو: فائل)

نسل پرستی اور سفید بالادستی ایک زہر ہے، صدر جوبائیڈن (فوٹو: فائل)

 واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ نسل پرستانہ ’’سفید فام بالادستی‘‘ کی سازشی تھیوری معاشرے کے لیے زہر ہے جس کی امریکا میں جگہ نہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے شہر بفیلو میں سفید فام نسل پرست کی اندھند فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 10 افراد کے لواحقین اور متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن کی آواز بھرانے گئی اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں آپ سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ امریکا میں نسل پرستی جیسی برائی کو پنپنے نہیں دوں گا۔ سفید فام بالادستی ایک برائی ہے جس کے لیے امریکا میں کوئی جگہ نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا میں نسل پرست نوجوان کی سیاہ فام افراد پر اندھا دھند فائرنگ، 10 ہلاک 

واضح رہے کہ 15 مئی کو نیویارک کے شہر بفیلو کی سپر مارکیٹ میں سفید فام نوجوان نے سیاہ فام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 10 سیاہ فام ہلاک ہوگئے تھے۔ گرفتاری کے بعد اعترافی بیان میں حملہ آور نوجوان نے خود کو یہودیوں کا مخالف اور انتہا پسند سفید فام قرار دیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔