سوات اور دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ویب ڈیسک  منگل 24 مئ 2022
زلزلے کی گہرائی 170 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ فوٹو : فائل

زلزلے کی گہرائی 170 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ فوٹو : فائل

 پشاور: سوات اور دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 170 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش خطہ تھا۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے لوگ گھروں سے نکل کر کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے رہے، زلزلے کے باعث کسی مالی و جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مینگورہ شہر اور گرد نواح میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔