نیب ترمیمی بل اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے صدر مملکت کو ارسال

صدر مملکت کی منظوری کے بعد دونوں بلز ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائیں گے


ویب ڈیسک May 30, 2022
صدر مملکت کی منظوری کے بعد دونوں بلز ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائیں گے—فائل فوٹو

STOCKHOLM: نیب ترمیمی بل اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سے منظور کردہ انتخابات ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل 2022ء وزارت پارلیمانی امور نے اب صدر پاکستان عارف علوی کو منظوری کے لئے ارسال کردیئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نیب اور انتخابات سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

ذرائع کا کہناہے کہ دونوں بلز قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینٹ سے بھی منظور ہو چکے ہیں، اور صدر مملکت کی منظوری کے بعد دونوں بلز ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائیں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے دونوں بلز کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں