سندھ کے بجٹ میں کراچی پھر نظر انداز ترقیاتی پروگرام کیلیے محض 10 ارب مختص

صوبائی بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے


ویب ڈیسک June 14, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) صوبائی بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے

سندھ حکومت کا بجٹ آئندہ مالی سال 2022-23 صوبائی کابینہ نے منظور کرلیا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج پیش کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے بجٹ 2022-23 میں ایک بار پھر سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کراچی کو نظر انداز کردیا گیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے۔

کراچی میں پانی کی سپلائی کے لیے کے فور اور سیوریج کے ایس تھری منصوبے پر وفاقی حکومت کی جانب سے رقم خرچ کرے گی جبکہ صوبائی حکومت نے بجٹ میں کوئی رقم مختص نہیں کی۔

سندھ حکومت نے پہلے سے جاری اسکیمز کے لیے 7 ارب 70 کروڑ جبکہ میگا سٹی کے لیے 6 نئی اسکیموں کے لیے محض 3 ارب 10 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

سندھ حکومت نے صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 332 ارب جبکہ کراچی میگا پراجیکٹس کے لیے صرف 10 ارب 82 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

مقبول خبریں