معاشی چیلنجز جماعت اسلامی پرسوں قومی مشاورت کریگی فرید پراچہ

سراج الحق کی زیر صدارت مشاورت میں قومی معاشی چارٹر تشکیل دیا جائے گا


Numainda Express June 21, 2022
سراج الحق کی زیر صدارت مشاورت میں قومی معاشی چارٹر تشکیل دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

لاہور: نائب امیر فرید پراچہ نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے جماعت اسلامی پرسوں قومی مشاورت کریگی۔

نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ نے قائم مقام سیکریٹری جنرل اظہر اقبال حسن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلیے23جون کو اسلام آباد میں قومی مشاورت کا اہتمام کیا جا رہا ہے، مشاورت کے اختتام پر قومی معاشی چارٹر تشکیل دیا جائے گا۔

ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے یہ ثابت کر دیا کہ ان کے پاس ملک کے حالات بہتر کرنے کیلیے کوئی لائحہ عمل موجود نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ ان حالات میں جماعت اسلامی نہ صرف عوام کے حقوق کے لیے قومی مشاورت میں پروفیسر خورشید احمد اور دیگر ماہرین خطاب کریں گے۔

مقبول خبریں