قوم امپورٹڈ حکومت کے آنے کی بھاری معاشی قیمت ادا کر رہی ہے عمران خان

ہماری حکومت نے معیشت مستحکم کردی تھی، عمران خان


ویب ڈیسک July 05, 2022
موجودہ حکومت میں ایکسپورٹس کی شرح کم ہوئی،عمران خان:فوٹو:فائل

MANCHESTER: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم امپورٹڈ حکومت کے برسراقتدار آنے کی مسلسل بھاری معاشی قیمت ادا کررہی ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ امریکی سازش کے ذریعے اس وقت امپورٹڈ حکومت کو لایا گیا جب ہماری حکومت نے معیشت مستحکم کردی تھی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ایکسپورٹس جو مسلم لیگ (ن) کے سابقہ دورحکومت میں 25 بلین ڈالرز پررک گئی تھی وہ ہماری حکومت میں 30 بلین ڈالرز سے تجاوز کرگئی تھی اورپہلی مرتبہ رواں سال 31 بلین ڈالرز تک پہنچی۔



عمران خان نے کہا کہ یہ اس وقت میں ہوا ہے جب سازش کے ذریعے برسراقتدار آنے والی حکومت کے باعث معیشت سست رفتاری کا شکار ہوئی۔جولائی 2021 سے مارچ 2022 تک پی ٹی آئی کی حکومت میں ایکسپورٹس میں 27 فیصد اضافہ ہوا جبکہ موجودہ حکومت میں ایکسپورٹس کی شرح میں 5.8 فیصد کمی آئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں