ایف بی آرنے انسداد اسمگلنگ اسٹریٹجی کا مسودہ تیار کر لیا

زیادہ اسمگل ہونے والی اشیا پر ڈیوٹی کم، کسٹمز بارڈر اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کی تجویز


Khususi Reporter March 12, 2014
زیادہ اسمگل ہونے والی اشیا پر ڈیوٹی کم، کسٹمز بارڈر اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کی تجویز. فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انسداد اسمگلنگ اسٹریٹجی کا مسودہ تیار کرلیا۔

اس ضمن میں ایف بی آر حکام نے بتایا کہ مذکورہ انسداد اسمگلنگ اسٹریٹجی کے تحت زیادہ اسمگل ہونے والی اشیا پر عائد کسٹمز ڈیوٹی کی شرح کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ ان اشیا کی اسمگلنگ میں کمی کی جا سکے اور قانونی درآمدات کی حوصلہ افزائی ہو۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اسٹریٹجی وزیر خزانہ کی منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لیے وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس اسٹریٹجی میں شامل تجاویز کو آئندہ بجٹ 2014-15 کا حصہ بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق انسداد اسمگلنگ اسٹریٹجی میں کسٹمز بارڈر سیکیورٹی فورس کی تعداد بڑھانے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔

مقبول خبریں