بلک صارفین اپنی پسند کے سپلائرز سے بجلی خرید سکیں گے،چیئرمین نیپرا

آن لائن  بدھ 31 اگست 2022
چیئرمین نیپرا نے 31مئی سے شروع ہونے والی بجلی کی مسابقتی ہول سیل مارکیٹ کے بارے میں ممکنہ بلک پاور صارفین کو آگاہی دی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

چیئرمین نیپرا نے 31مئی سے شروع ہونے والی بجلی کی مسابقتی ہول سیل مارکیٹ کے بارے میں ممکنہ بلک پاور صارفین کو آگاہی دی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا ہے کہ 1میگا واٹ یا زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین اپنی پسند کے سپلائرز سے طے شدہ نرخوں پر بجلی خرید سکیں گے۔

چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے سیمنٹ انڈسٹری فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز کمپنیوں اور پاور سیکٹر کے اعلی حکام کے ایک اجلاس میں بتایا کہ سی ٹی بی سی ایم کے تحت 1میگا واٹ یا زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین اپنی پسند کے سپلائرز سے طے شدہ نرخوں پر بجلی خرید سکیں گے۔

انھوں نے31مئی سے شروع ہونے والی بجلی کی مسابقتی ہول سیل مارکیٹ کے بارے میں ممکنہ بلک پاور صارفین کو آگاہی دی کہ کس طرح سی ٹی بی سی ایم کے ذریعے پاور سیکٹر میں ایک مثالی تبدیلی لائی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔