- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابر اعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
پاکستانی تن ساز نے بھارت کو ہرا کر ایشین باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
لاہور: واپڈا کے باڈی بلڈر فدا حسین بلوچ نے کرغزستان میں ہونے والی ایشین باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا، ساتھ ہی انہوں ںے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ”ایلیٹ پرو کارڈ“ بھی جیتا اور مسٹر ایشیا کا ٹائٹل حاصل کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرغزستان کے شہر بشکیک میں منعقدہ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں واپڈا کے باڈی بلڈر فدا حسین نے بھارتی حریف کو شکست دیتے ہوئے 90 کلو گرام کیٹیگری میں یہ میڈل جیتا۔ چمپیئن شپ میں پاکستان سے 10 باڈی بلڈرز 14 مختلف کیٹیگریز میں مقابلہ کر رہے تھے۔
https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1566798888589213696?s=20&t=VMTTaZMENEwokLfppOq_Ew
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور ان کی فاؤنڈیشن نے فدا حسین بلوچ کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
پانچ میڈلز جیتنے والی قومی باڈی بلڈنگ ٹیم واپس پہنچ گئی
دریں اثنا آئی ایف بی بی ایشین چیمپئن شپ میں پانچ میڈلز جیتنے والی قومی باڈی بلڈنگ ٹیم واپس پہنچ گئی۔ چیمپئین شپ میں مسٹر ایشیا (90 کے جی) کا ٹائٹل جیتنے والے مسٹر پاکستان فدا حسین بلوچ اوپن کیٹگری میں بھی سلورمیڈل پانے میں کامیاب رہے۔
جونیئر کیٹیگری میں جونیئر پاکستان گل نوازنے سلور میڈل جیتا جبکہ فیصل خان نے برانز میڈل حاصل کیا۔
استقبالیہ تقریب میں فیڈریشن کے صدر طارق پرویز کا کہنا تھا کہ قومی تن سازوں نے عمدہ کارکردگی پیش کرکے ملک و قوم کا نام فخرسے بلند کردیا، گراں قدر تعاون پر شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور سندھ حکومت کے شکر گزار ہیں، قومی تن ساز عالمی چیمپئین شپ میں بھی شرکت کے ساتھ ملک کے لیے میڈل لانے کے لیے پرعزم ہیں، تن سازی کے فروغ میں پاکستان اسپورٹس بورڈ اپنا کردار ادا کرے۔
واضح رہے کہ واپڈا اسپورٹس بورڈ کے مختلف یونٹوں کے ساتھ ملک بھر سے دو ہزار 200 سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز وابستہ ہیں۔ واپڈا کی مختلف کھیلوں میں مجموعی طور پر 65 ٹیمیں ہیں جن میں 36 مردوں اور 29 خواتین کی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔