گزشتہ سال ملک کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا حفیظ

21 سال ملک کی نمائندگی کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا، سابق کپتان


ویب ڈیسک September 18, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) 21 سال ملک کی نمائندگی کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا، سابق کپتان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب ملک کو گزشتہ سال ہی ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا تھا کہ شعیب ملک نے 21، 22 سال پاکستان کی بہترین خدمت کی، اتنے طویل عرصے اپنی فٹنس کو برقرار رکھنا اور ملک کی نمائندگی کرنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس تو اس وقت بھی ہوا جب وہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرچکے تھے مگر الوداعی میچ نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں: متنازع سلیکشن پرانگلیاں اٹھنے کا سلسلہ بدستور جاری

حفیظ نے کہا کہ شعیب ملک خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں میچ کھلانا چاہیے تھا، اپنے کرکٹرز کو عزت سے رخصت کرنے کے معاملے میں ہماری مینجمنٹ ہمیشہ کمزور رہی ہے۔

مزید پڑھیں: محمد عامر اور شعیب ملک کی ٹویٹس پر رمیز راجہ کا ردعمل سامنے آگیا

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں شعیب ملک کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر سابق کرکٹرز سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے سلیکشن کمیٹی کے ہیڈ محمد وسیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں