سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بچوں پرنیویارک میں کاروبار کرنے پر پابندی
تحقیقات کے دوران یہ ثابت ہوا کے ٹیکس سے بچنے کیلئے سابق صدر اور ان کے بچوں نے فراڈ کیا
فراڈ کے مقدمے میں تحقیقات کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بچوں پر نیویارک میں کاروبار کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ اوران کے بچوں پرنیویارک میں کاروبارکرنے پر 5 سال کی پابندی لگائی جارہی ہے اور وہ کاروبار کیلئے قرض بھی نہیں لے سکیں گے۔
امریکی ریاست نیو یارک کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں تحقیقات کے بعد مقدمہ دائر کیا گیا تھا، تحقیقات کے دوران یہ بات ثابت ہوئی تھی کے ٹیکس سے بچنے کیلئے سابق صدر اوران کے بچوں نے فراڈ کیا تھا۔
اٹارنی جنرل نیویارک لٹیٹیا جیمزکے مطابق سابق امریکی صدر اور ان کے بچوں کے خلاف 25 کروڑ ڈالرکا مقدمہ دائر کیاگیا،تین سال تک جاری رہنے والی تحقیقات کے دوران ثابت ہوا کہ ٹرمپ اور ان کے ادارے نے پراپرٹی کا غلط تخمینہ دیا، دستاویزات کو ٹیکس وصولی ادارے کے پاس بھیجا رہا ہے۔