لائبریری سے لی گئی فلم 19 سال بعد واپس کردی گئی

روسی فلم ’برنٹ بائی دی سن‘ کی ٹیپ کا اجراء 7 دن کے لیے 2003 میں کیا گیا تھا


ویب ڈیسک September 28, 2022
(فوٹو: فائل)

امریکا کی ایک لائبریری سے اجراء کرائی گئی وی ایچ ایس کیسٹ کو 19 سال بعد واپس لوٹا دیا گیا۔


امریکی ریاست کینزس کی دی جانسن کاؤنٹی سینٹرل ریسورس لائبریری کا کہنا تھا کہ روسی فلم 'برنٹ بائی دی سن' کی ٹیپ کا اجراء 7 دن کے لیے 2003 میں کیا گیا تھا۔


لائبریری کی ویب کونٹینٹ ڈیویلپر ایمی فیلڈ کا کہنا تھا کہ بعض ان چیزوں پر پرانے لائبریری اسٹِکرز لگے ہوتے ہیں یا ان اشیاء کی درجہ بندی کے پُرانے طریقے جن کو دیکھنا کتب خانے کے مہتمم کے لیے ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے۔


تاہم، یہ بات واضح نہیں تھی کہ آیا فلم واپس لوٹانے والے شخص پر جرمانہ عائد کیا جائے گا یا نہیں۔ لائبریری تاخیر سے اشیاء واپس جمع کرانے پر روز کا 30 فی صد جرمانہ عائد کرتی ہے لیکن ہر شے کی فیس 6 ڈالرز ہے۔


ایمی فیلڈ کا کہنا تھا کہ اس غیر معمولی واپسی سے اس شخص کو سبق لینا چاہیے جس نے طویل مدت سے کسی اور کی کوئی شے اپنے پاس رکھی ہوئی ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں