تھائی لینڈ سے شکست پر ثنا میر کی قومی ویمن ٹیم کے انتخاب پر شدید تنقید  

سابق کپتان نے ویمنز ایشیا کپ میں تھائی لینڈ کی فتح کو تاریخی قرار بھی دیا


Sports Reporter October 06, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ویمنز ایشیا کپ میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف تھائی لینڈ کی فتح کو تاریخی قرار دیتے ہوئے سلیکشن کو ہدف کا نشانہ بنا ڈالا۔

پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف 4 وکٹوں سے جیت پر تھائی لینڈ کو مبارکباد پیش کرنے والی سابق قومی ویمن کپتان نے اسے تاریخی فتح قرار دیا ہے۔



اپنے دور کپتانی میں گروہ بندی اور ذاتی پسند و نا پسند کے حوالے سے مشہور ثنا میر نے سماجی رابطے کے ذریعے پاکستان ویمن ٹیم کے انتخاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوسط سے کم منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد پاکستان کو لے ڈوبی، لو پچز پر انعم امین کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے بعد سعدیہ اقبال کو بھی میچ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں