کامیابی کیلئے ثابت قدمی محنت اور لگن ضروری ہے ریشم

اداکارہ نے طلبہ کے ساتھ انڈسٹری کے تجربات اور جدوجہد کے مختلف مرحلوں کو شیئر کیا


ویب ڈیسک October 20, 2022
فوٹو: فائل

پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شوبز میں کامیابی کیلئے ثابت قدمی، محنت اور لگن ضروری ہے۔

وہ اجوکا انسٹی ٹیوٹ کے 'آرٹ آف ایکٹنگ' کی ایکٹنگ ماسٹر کلاس کے شریک طلبہ سے گفتگو کررہی تھیں۔

اداکارہ نے طلبہ کے ساتھ انڈسٹری کے تجربات اور جدوجہد کے مختلف مرحلوں کو شیئر کیا۔

art2

انہوں نے بتایا کہ کیمرے کا سامنا کرنے میں پیچیدگیوں پر ہمت نہیں ہارنا چاہئے اور ثابت قدمی سے کام کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ تین ماہ کے آرٹ آف ایکٹنگ کورس میں طلبہ کے اندر اداکاری کی مختلف صلاحیتیں پیدا کی جاتی ہیں۔

مقبول خبریں