کترینہ کے کپل شرما کو ’کپو‘ پکارنے پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

ویب ڈیسک  بدھ 26 اکتوبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ’کپو، کپو‘ پکارنے پر معروف کامیڈین کپل شرما کا شو سپر ہٹ ہوگیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے سے نشر کیا جانے والا ’دی کپل شرما شو‘ کا نیا شو کترینہ کیف کی وجہ سے مشہور ہوگیا کیوں کہ شو کے دوران اداکارہ نے کپل کو پیار سے ’کپو‘ کہہ کر پکارا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر یکدم ’کپو، کپو‘ کی آوازیں آتی ہے تو کپل شرما گھبرا جاتے ہیں اور پیچھے مڑکر دیکھتے ہیں تو بالکونی میں کترینہ کیف کھڑی ہوئی نظر آئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ بالکونی سے نیچے اترتے ہوئے کپل سے سوال کرتی ہیں کہ ’کپو تم بھوت سے ڈرتے نہیں ہو‘ تو کپل شرما مزاحیہ جواب دیتے ہیں کہ ’بھوتنی اگر کترینہ کیف جیسی ہو تو آدمی گزارا کرلیتا ہے‘۔

کترینہ کیف کے کپل شرما شو میں نئی آنے والی فلم ’فون بھوت‘ کی کاسٹ کے ہمراہ شرکت اور کپل کو کپو پکارنے کی وجہ سے ’دی کپل شرما شو‘ سپر ہٹ ہوگیا۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں، ایک صارف نے کترینہ کیف کو دنیا کا سب سے خوبصورت بھوت قرار دیا۔

خیال رہے کہ ’فون بھوت‘ بالی ووڈ کی مزاحیہ ڈراؤنی فلم ہے جس میں اداکارہ کترینہ کیف مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔