پاکستان اپنی تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کرے گا، جمیل احمد

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 28 اکتوبر 2022
ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا خروج اچھی خبر ہے، ڈاکٹر شمشاد اختر۔ فوٹو: فائل

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا خروج اچھی خبر ہے، ڈاکٹر شمشاد اختر۔ فوٹو: فائل

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کرے گا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں روشن ایکوٹی انویسٹمٹ مہم سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے اسٹاک ایکس چینج مارکیٹ میں سرمایہ کاری اہم سنگ میل ہے،روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں 5ارب سے زائد جمع کرائے گئے ہیں،مارکیٹ کو وسعت دینے پر کام کرنے کی ضرورت ہے،اوور سیز پاکستانیوں کو روشن ایکویٹی سرمایہ کاری سہولت دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ بیرون ملک مقیم لاکوں پاکستانیوں سرمایہ کاری کے مواقع دے رہا ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی روشن ڈیجیٹل میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

قبل ازیں پی ایس ایکس کی چئیرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پی ایس ایکس کو ٹریژری بلوں کی نیلامی میں شامل کیا جائے تو اس کا فائدہ ہوگا،کیپیٹل مارکیٹ میں مالیاتی شعبے کا دائرہ کار بڑھے گا،پاکستان اسٹاک کا بہترین ٹریڈنگ سسٹم ہے،ہماری توجہ بچت کے فروغ سے کیپیٹل مارکیٹ کو وسعت دینا ہے،ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے پاکستان کا خروج اچھی خبر ہے۔

ایم ڈی سینٹرل ڈپازٹری کمپنی بدر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ ہولڈر تین نکات سے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں آر ڈی اے کے ذریعے 8 ارب کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، آر ڈی اے کے 10293 اکاونٹ ہولڈرز اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔