ویرات کوہلی کی پرائیویسی میں مداخلت پرآئی سی سی کا اظہارِ مایوسی

کوہلی کا ویڈیو لیک ہونے کی آفیشل شکایت درج کرانے سے انکار


Sports Desk November 02, 2022
کوہلی کا ویڈیو لیک ہونے کی آفیشل شکایت درج کرانے سے انکار ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کی پرائیویسی میں مداخلت پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ دنوں سابق کپتان نے ایک ویڈیو شیئر کی جو ان کے ہوٹل روم کی تھی، کوہلی نے اسے اپنی پرائیویسی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے شدید برہمی ظاہر کی تھی۔

آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی اس واقعے سے شدید مایوسی ہوئی، ہمارے لیے تمام کھلاڑیوں کی پرائیویسی کافی اہم ہے،ہم تمام متعلقہ ہوٹلز کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ آئندہ اس قسم کی کوئی حرکت نہ ہو۔

کوہلی کا ویڈیو لیک ہونے کی آفیشل شکایت درج کرانے سے انکار

سابق بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی نے اپنے ہوٹل کے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے کی آفیشل شکایت درج کرانے سے انکار کردیا، گزشتہ روز ہوٹل ملازم نے ان کے کمرے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی تھی، جسے بعد میں ہوٹل کی جانب سے نہ صرف ملازمت سے فارغ کردیا گیا بلکہ کوہلی سے اس واقعے پر معذرت بھی کی گئی۔

بھارتی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کوہلی سے پوچھا گیا تھا کہ وہ اس واقعے کی باقاعدہ شکایت درج کرانا چاہتے ہیں جس پر بیٹر نے انکار کردیا،اس لیے اس معاملے کو مزید آگے نہیں لے جایا جائے گا۔

مقبول خبریں