سعودی شہزادہ الولید ٹویٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈربن گئے

مانیٹرنگ ڈیسک  بدھ 2 نومبر 2022
ٹویٹر صرف اشتہارات پر نہیں چل سکتا، فیس 8 ڈالر کر دی جائے تو؟ ایلون مسک ۔ فوٹو : فائل

ٹویٹر صرف اشتہارات پر نہیں چل سکتا، فیس 8 ڈالر کر دی جائے تو؟ ایلون مسک ۔ فوٹو : فائل

ریاض / کیلیفورنیا: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ٹویٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سعودی شہزادہ الولید بن طلال ٹویٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا کمپنی میں سعودی شیئرز کی مالیت 1.89ارب ڈالر ہے۔اس حوالے سے سعودی شہزادہ الولید بن طلال نے ٹویٹر پر اپنا بیان بھی جاری کیا ہے۔

دوسری جانب معروف امریکی مصنف اسٹیفن ایڈون کنگ نے ایلون مسک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ بلیو ٹک رکھنیکیلئے 20 ڈالر ماہانہ! بھاڑ میں جاؤ۔ ٹویٹر انتظامیہ کو انہیں معاوضہ دینا چاہیے، اگر اس فیس کا نفاذ ہوگیا تو وہ بھی ایئرون کی طرح ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیں گے۔

ایلون مسک نے اسٹیفن ایڈون کنگ کو فوری جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں بھی اپنے گھر کے بلز ادا کرنے ہوتے ہیں، ٹویٹر صرف اشتہارات پر نہیں چل سکتا۔

ایلون مسک نے نارض صارف کی ناراضگی دور کرنے کی خاطر سوال کیا کہ  اگر یہ فیس آٹھ ڈالر کر دی جائے تو؟ فیس کے نفاذ سے قبل اس کی طویل وضاحت پیش کروں گا۔ یہ اقدام جعلی اکاؤنٹس اور ٹرول کو شکست دینے کا واحد طریقہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔