سکھر میں سول ایوی ایشن کے دفتر میں زہریلا سانپ داخل ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں

زہریلے سانپ کو سی اے اے ملازمین نے مار دیا، ذرائع سی اے اے


ویب ڈیسک November 06, 2022
فوٹو فائل

سول ایوی ایشن کے دفتر میں زہریلا سانپ داخل ہونے کے سبب کھلبلی مچ گئی، زہریلے سانپ کو سی اے اے ملازمین نے مار دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے سکھر ایئر پورٹ سے متصل دفتر میں سانپ داخل ہونے کے سبب ملازمین خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زہریلا سانپ سکھر ایئرپورٹ شعبہ فائر میں کھڑکی سے داخل ہوا، جس کو دیکھ کر ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں۔

سی اے اے ملازمین سانپ نمودار ہونے پر دفاتر خالی کر کے باہر نکل گئے، زہریلے سانپ کو سی اے اے ملازمین نے مار دیا۔

ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں اور اربن فلڈنگ کی صورتحال کے بعد سے گھاس اور جھاڑیوں کے سبب سانپ سی اے اے دفاتر اور رن ویز پر دیکھے گئے ہیں۔

مقبول خبریں