فیصل آباد: گن پوائنٹ پر بچیوں سے زیادتی کرنے والا جنسی درندہ فرار ہونے کے بعد پھر گرفتار

ملزم چھوٹے بچوں اور بچیوں کے ساتھ اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زیادتی کرتا تھا، حکام


ویب ڈیسک December 11, 2025

فیصل آباد میں گن پوائنٹ پر بچوں سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے کے بعد پھر گرفتار ہو گیا تاہم ملزم کو چھڑانے والے ساتھی فرار ہوگئے۔

فیصل آباد کے تھانہ بلوچنی کے علاقہ میں چھوٹے بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم ریاض عرف راجو کوپولیس مقابلہ میں پولیس حراست سے فرار ہونے کے فوری بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ جاوید انور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملازمان کے ہمراہ زیر حراست ملزم ریاض عرف راجو کو اسلحہ برآمدگی کیلئے لے کر جا رہے تھے۔

90 سیم پل کے قریب پہنچے تو 4  نامعلوم مسلح ملزمان 2 عدد موٹر سائیکلوں پر آئے اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے ملزم کو چھین کر لے گئے۔

اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بلوچنی و پولیس کی بھاری نفری فوری موقع پر پہنچ گئی۔ملزمان نے پولیس پارٹی سے مقابلہ شروع کردیا۔پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔

فائرنگ رکنے پر چیکنگ کے دوران ملزم ریاض عرف راجو زخمی حالت میں پڑا ملا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مضروب ہوا۔

اس کے ساتھی ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔مضروب ملزم کو فوری برائے علاج معالجہ اسپتال بھجوا دیا ہے۔

فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کرکے ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ملزم چھوٹے بچوں اور بچیوں کے ساتھ اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زیادتی کرتا تھا، ملزم تھانہ بلوچنی کی حدود میں پانچ بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

مقبول خبریں