شاہین آفریدی نے بھارتی مداح خواہش پوری کردی

تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی


ویب ڈیسک November 09, 2022
تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی مداح آٹوگراف لینے کی خواہش پوری کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی مداح کو بھارتی پرچم پر آٹوگراف دیتے تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر گزشتہ روز قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کی ہے، جہاں مداح نے شاہین سے بھارتی پرچم پر آٹوگراف پر فرمائش کی جسے فاسٹ بولر نے پورا کردیا۔

دوسری جانب ٹوئٹر صارفین شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی تصاویر بھارتی فینز کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

مقبول خبریں