والدہ زندہ ہوتیں تو کہتیں بہت پتلے ہو گئے ہو تھوڑا وزن بڑھاؤ شاہ رخ خان

کنگ خان کا کہنا ہے کہ اگر والدہ آج زندہ ہوتیں تو ان کی صحت سے متعلق بہت پریشان رہتیں


ویب ڈیسک November 12, 2022
(فوٹو اسکرین شاٹ)

بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کا کہنا ہے کہ ان کے والدہ اگر آج ہوتیں تو کہتیں کہ بہت کمزور ہوگئے ہو تھوڑا کھاؤاور وزن بڑھاؤ۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں شاہ رُخ خان نے اپنے والدین سے متعلق دلچسپ باتیں کیں۔

شاہ رُخ خان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے والدین آج ہوتے تو آپ کی کامیابیوں پر ان کے کیا تاثرات ہوتے؟ جس پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ والدین کو ان کی ایک کامیابی پر ضرور فخر ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میرے خیال میں میرے والد اور والدہ دونوں کو میری ایک کامیابی پر بہت زیادہ فخر ہوتا، اگر میں اسے کامیابی کہہ سکوں تو'۔







View this post on Instagram


A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)




شاہ رُخ خان نے کہا کہ 'ان کو اس بات پر بہت زیادہ فخر ہوتا کہ جس طرح سے ہم نے اپنے تینوں بچوں کی پرورش کی ہے۔ میرے خیال میں وہ بہت زیادہ خوش ہوتے'۔

ShahrukhKhan with his parents #bollywoodirect #bollywood #badshahKhan #king  #SRK #cinema #HindiMovies #lege... | Shahrukh khan family, Shahrukh khan, Old  celebrities

کنگ خان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی والدہ زندہ ہوتیں تو سب سے پہلے تو یہ کہتیں 'تم بہت پتلے ہو گئے ہو تھوڑا سا وزن بڑھا لو،کیسا تمہارا منہ ہو گیا ہے اندر اندر، تمہارے گال بھی اندر چلے گئے ہیں، تو تھوڑا سا کھا لو'۔








View this post on Instagram




A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)



خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شاہ رُخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ کوئی بھی کھانا شوق سے نہیں کھاتے کیونکہ انہیں ان کی والدہ کے ہاتھ کے بنے کھانے کےعلاوہ کبھی کوئی کھانا پسند نہیں آیا۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی انکشاف کیا تھا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جب سب ہی لوگ خاموش تھے تو شاہ رُخ خان کے پیٹ سے آوازیں آرہی تھیں جیسے وہ کئی دنوں سے بھوکے ہوں جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ کھانا کم ہی کھاتے ہیں اور شوٹنگ پر زیادہ تر بغیر کھانا کھائے ہی کام کرتے ہیں۔

مقبول خبریں