پاکستان کی عائلہ مجید اے سی سی اے کی نائب صدر منتخب
اے سی سی اے کی 118 سالہ تاریخ میں پہلی جنوبی ایشیائی خاتون نائب صدر منتخب
ایسو سی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کی 118 سالہ تاریخ میں پہلی جنوبی ایشیائی خاتون عائلہ مجید اے سی سی اے کی نائب صدر منتخب ہوگئی ہیں ۔
عائلہ مجید نے 2006 میں اے سی سی اے میں شمولیت اختیار کی اور 2014 سے اے سی سی اے کی عالمی کونسل میں خدمات انجام دے رہی ہیں، عائلہ مجید پلینیٹیو کی بانی اور سی ای او ہیں۔
عائلہ مجید پائیداری اور توانائی منتقلی کی بھرپورحامی ہونے کے ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی، موسمیاتی مالیات، کام کا مستقبل، توانائی کا مستقبل اور پائیدار انفراسٹرکچر جیسے مختلف موضوعات میں حصہ لینے کے علاوہ پاکستان میں مختلف سرکاری اور نجی اداروں کے بورڈزکی ممبر بھی ہیں۔
اے سی سی اے کی نومنتخب نائب صدر عائلہ مجید کا کہنا ہے کہ مختلف صنعتوں میں پائیدار ترقیاتی اہداف(SDGs) کو اپنایا جائے۔