جنرل ساحر شمشاد نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا

ویب ڈیسک  اتوار 27 نومبر 2022
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 راولپنڈی: جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال لیا، جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تقریب میں تینوں افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کے علاوہ سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی شرکت کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے پنڈال پہنچنے پر چاق و چوبند جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا معائنہ بھی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔