عمران خان کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا کے رکن اسمبلی نے استعفی دے دیا

احتشام بشیر  اتوار 27 نومبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کے بعد خیبرپختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفوں کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں  خیبرپختونخوا اسمبلی میں سٹیڈنگ کمیٹی معدنیات کے چیئرمین عزیز اللہ گران نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دیا اور اسے منظوری کیلیے وزیراعلی کو ارسال کردیا ہے۔

نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے عزیز اللہ گران نے کہا کہ میرے نزدیک کرسی اقتدار کی کوئی حیثیت نہیں پارٹی چیئرمین عمران خان کے حکم کی تکمیل کے لئے تحریری استعفی دے رہا ہوں ، یہ سیٹ میرے پاس عمران خان اور تحریک انصاف کی امانت تھی۔

مزید پڑھیں: کے پی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلیے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حکم کے مطابق اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ عزیز اللہ گران خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 4 سوات سے منتخب ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔