راولپنڈی میں ماں بیٹے سے زیادتی و قتل کے مجرم کو 2 بار سزائے موت

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احسن محمود ملک نے واجد کو مزید 25 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔


ویب ڈیسک November 29, 2022
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احسن محمود ملک نے واجد کو مزید 25 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

تھانہ چونترہ کے علاقے میں خاتون سے جبری زیادتی کے بعد اسے تین سالہ بیٹے سمیت اغواء کرکے قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔

عدالت نے ماں اور تین سالہ بچے کے قاتل مجرم کو 2 بار سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔


mother and child murder in rawelpindi


ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احسن محمود ملک نے مقتولہ نسیم بی بی سے جبری زیادتی کے مجرم کو 25 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ پولیس نے مجرم کو جیل منتقل کردیا۔


یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں زیادتی کے بعد قتل نسیم بی بی اور بچے کا قاتل گرفتار


عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مجرم نے زیادتی،قتل دونوں گھناوٴنے جرم کئے کسی رعایت کا مستحق نہیں ، اسے اس وقت تک تختہ دار پر لٹکائے رکھا جائے جب تک اس کی موت نہ ہوجائے۔


mother and child murder in rawelpindi 2


مجرم واجد علی نے 24 اگست2021 کو دن دیہاڑے خاتون سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور اغواء بعد ماں بیٹے کو جنگل میں قتل کیا۔

 

مقبول خبریں