شادی کی پہلی صبح ہی امریکی گلوکار کی موت ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2022
جیک  فلنٹ  ایک روز قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے (فائل فوٹو)

جیک فلنٹ ایک روز قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے (فائل فوٹو)

نیویارک: امریکی گلوکار و نغمہ نگار جیک فلنٹ اپنی شادی کی پہلی صبح ہی انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق  37 سالہ گلوکار فلنٹ کی شادی ہفتے کے روز ہوئی جبکہ وہ اتوار کی صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

Country singer Jake Flint, 37, dies in sleep hours after his wedding –  WhatsNew2Day

ان کی بیوہ نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلنٹ رات کو سوئے اور صبح دوبارہ نہ اٹھ سکے جبکہ ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

At the age of 37: "My heart is lost": Country singer Jake Flint dies on his  wedding night News

گلوکار  کی بیوہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ ’ہمیں اپنی شادی کی تصاویر کی البم دیکھنی تھی لیکن اس کے بجائے مجھے اپنے شوہر کی تدفین کرنا پڑی‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔