جنرل (ر) باجوہ کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک کرنے کا الزام ، ایف بی آر کے 2 افسران معطل

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 اسلام آباد: سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے فیملی ممبران کے ٹیکس گوشوارے لیک کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ایف بی آر کے  دو افسران معطل کردیئے گئے۔

ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 18 کے 2 افسران عاطف وڑائچ اور ظہوراحمد کو 120 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان لینڈ ریونیو گریڈ 18 کے ان افسران کو اس سے پہلے عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خاندان کے ٹیکس گوشواروں کی لیک ہونے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی تھیں گوشواروں کی تصویر ڈپٹی کمشنر کے کمپیوٹر سے بنائی گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف کے خاندان کے ٹیکس گوشواروں کے لیکجز کی انکوائری کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے اس میں چیف کمشنر کی سطع کے افسران سمیت ایک درجن کے لگ بھگ افسران سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

انکوائری میں انکم ٹیکس کے مزید 3 افسران کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیف کمشنر، کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر سے بھی مزید پوچھ گچھ ہوگی اور تحقیقات کے بعد ان افسران کے بارے میں کوئی فیصلہ ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔