شاہد خاقان عباسی نے شہباز گل کو 2 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سابق وزیر اعظم و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ہتک عزت پر 2 ارب روپے ہرجانہ کا نوٹس  بھجوا دیا۔

شاہد خاقان کی طرف سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیاہے کہ شہباز گل نے مجھ پر بھارتی کمپنی سے 140 ملین روپے لینے کا الزام لگایا،معزز عدالت بے بنیاد الزام تراشی پر شہباز گل سے 2 ارب روپے ہرجانہ کی ادائیگی کروائے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میں رکن قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر اور سابق وزیر اعظم رہ چکا ہوں،شہباز گل نے بے بنیاد الزام تراشی سے میری ساکھ کو شدید متاثر کیا ہے،شہباز گل نے 31 جولائی 2022 اور اس سے قبل متعدد بار پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا۔

شہباز گل نے بطور پی ٹی آئی رہنمامیڈیا پر میرے خلاف بے بنیاد الزام لگائے اور  اپنے مفاد کی خاطر مجھ پر الزام تراشی کی۔

ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ حیات نے شہباز گل کو نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔