چترال میں امریکی شہری کا 1 لاکھ 5 ہزار ڈالر میں مارخور کا شکار

ویب ڈیسک  بدھ 14 دسمبر 2022
محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا نے امریکی شہری کو پرمٹ جاری کیا تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا نے امریکی شہری کو پرمٹ جاری کیا تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

 پشاور: چترال میں امریکی شہری نے محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کو 1 لاکھ 5 ہزار ڈالر کے پرمٹ پر 45 انچ لمبے سینگوں والے مارخور کا شکار کرلیا۔

امریکی شہری نے چترال شہر کے نواحی گاؤں شاشا کنزروینسی میں 9 سالہ مارخور کا ٹرافی شکار کیا ہے، جو اس سال کا پہلا شکار تھا، جس کی سینگوں کا سائز 45 انچ تھا۔

امریکی شکاری مسٹر کلیمپر ٹوڈکیون نے ٹرافی ہنٹنگ کیلیے 1 لاکھ پانچ ہزار امریکن ڈالر یعنی (2 کروڑ 45 لاکھ 70 ہزار روپے) کے عوض محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا سے پرمٹ حاصل کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔