اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کی درخواست مسترد کردی

چیف جسٹس عامر فاروق نے اعظم سواتی کی درخواست پر 2 دسمبر سے محفوظ فیصلہ جاری کردیا


ثاقب بشیر December 16, 2022
فوٹو فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کی دیگر صوبوں سے مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف کیسز عدالتی اختیار سے باہر کے ایریا میں ہوئے اس لیے ہم سندھ اور بلوچستان کو حکم جاری نہیں کر سکتے، پٹشںنر متعلقہ فورمز سے رجوع کر سکتا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے اعظم سواتی کی درخواست پر 2 دسمبر سے محفوظ فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ صغراں بی بی کیس کے فیصلہ کے تحت ایک واقعہ کی دو ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکتیں تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کے لیے میکنزم بن سکتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے پولیس اسٹیشنز لنک کرنے کے لیے کوئی سسٹم بنایا جا سکتا ہے، وزارت داخلہ یا کوئی ایجنسی میکنزم بنا سکتی ہے کہ ایف آئی آر کی معلومات دستیاب ہوں، اتھارٹیز اس حوالے سے کوئی اور میکنزم بھی تجویز کر سکتی ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ اپنے خلاف زیر التوا مقدمات کی معلومات لینا ملزم کا حق نہیں البتہ ملزم کے خلاف کوئی کیس رجسٹرڈ ہو جائے تو وہ اس کی کاپی حاصل کر سکتا ہے۔

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے مزید کہا کہ اعظم سواتی کے پاس متعلق فورمز موجود وہاں رجوع کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے