’تمہارا بچہ کھلونا نہیں ہے‘، شنیرا اکرم اداکار فیروز خان پر برس پڑیں

ویب ڈیسک  جمعـء 16 دسمبر 2022
فوٹو: انسٹاگرام

فوٹو: انسٹاگرام

  کراچی: پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سوشل ورکر شنیرا اکرم نے بیٹے کو گود میں بٹھا کر ڈائیونگ پر فیروز خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شنیرا نے حمائمہ کی انسٹا اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں اس کا بھائی اپنے بیٹے کو گود میں بٹھا کر گاڑی ڈرائیو کررہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے لوگوں کی بیوقوفی پر بہت زیادہ افسوس ہوتا ہے، یہ اپنے موٹے دماغ میں یہ بات کیوں نہیں ڈالتے کہ یہ بات کتنی خطرناک ہے۔

ddddd

شنیرا اکرم نے فیروز خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اپنے بچے کی زندگی کو رسک میں ڈال رہے ہو۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ کامن سینس کی بات ہے، بچوں کو پیچھے بٹھانا چاہئے اور گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ باندھنے چاہئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔