- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
صوبائی وزیر کامران بنگش رمیز راجہ پر برس پڑے
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ پر برس پڑے اور کہا ہے کہ ہم نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے خون بہایا ہے، الفاظ کا انتخاب اہم ہے، خاص طور پر جب وہ پی سی بی چیئرمین کی جانب سے ہو۔
اپنے ٹویٹ میں کامران بنگش نے کہا ہے کہ پشاور نے کھیل کو متعدد ہال آف فیمرز دیئے، ہم نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے خون بہایا ہے، الفاظ کا انتخاب اہم ہے، خاص طور پر جب وہ پی سی بی چیئرمین کی جانب سے ہو۔
https://twitter.com/kamrankbangash/status/1604051371967160321?s=20&t=m7bijEZ8dvxprDQnYbzm1Q
کامران بنگش نے کہا کہ پہلے پشاور اور پھر خیبرپختونخوا ہمیشہ سے تنوع کی بلندیوں پر رہے ہیں، جلد ہی 2 بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیمز کی تکمیل کے ساتھ بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کرے گا، پشاور سے ایسا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو پچوں پر دہائیوں تک راج کرسکیں گے، پشاور نے 4 دہائیوں تک اسکواش پر غلبہ حاصل کیا۔
یہ پڑھیں : حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پی سی بی کی تحویل میں دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ میرے حلقے کا ارباب نیاز اسٹیڈیم پہلے ہی بین الاقوامی جنگ کا اسٹیڈیم رہا ہے، تمام چیلنجز کے باوجود پشاور نے مقابلہ کیا، انسانیت، معاش اور بہت کچھ کے شعبوں میں کامیابیوں کی چوٹی پر پہنچ گیا، پشاور کے لوگ مہمان نواز، امن اور محبت کے لوگ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔