نواز شریف کی واپسی سے قبل حکومت کو پٹرول 190روپے لیٹر کرنیکی ہدایت

آن لائن  پير 19 دسمبر 2022
نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو بجلی 300یونٹ تک فری دی جائے اور پٹرول کم از کم 190روپے فی لیٹر تک دیا جائے،پارٹی ذرائع(فوٹو : فائل)

نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو بجلی 300یونٹ تک فری دی جائے اور پٹرول کم از کم 190روپے فی لیٹر تک دیا جائے،پارٹی ذرائع(فوٹو : فائل)

اسلام آباد: نواز شریف کی واپسی سے قبل حکومت کو پٹرول 190روپے لیٹر کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے، حکومت کو پٹرول 190روپے فی لیٹر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہدایات وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحقٰ ڈار کو دی ہیں۔

ادھر پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو بجلی 300یونٹ تک فری دی جائے اور پٹرول کم از کم 190روپے فی لیٹر تک دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔