وزیراعظم شہباز شریف کا سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ

ویب ڈیسک  منگل 20 دسمبر 2022
دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ذرائع (فوٹو: فائل)

دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ذرائع (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ وزیراعلی پرویز الہی کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین نے آصف زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں والد کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری سے چوہدری سالک کی ملاقات، شجاعت کا خصوصی پیغام پہنچایا

دوسری جانب گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے اور پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر پرویز الٰہی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: پرویز الٰہی کے انٹرویو کے بعد آصف زرداری کا شہباز شریف کو اہم مشورہ

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ن لیگ کے علاوہ اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی شریک تھے۔ عمران خان کے بیان اور پرویز الٰہی کے انٹرویو کے بعد پنجاب کی سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے شہباز شریف کو پرویز الٰہی کے حالیہ انٹرویو کے تناظر میں انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنانے کا مشورہ دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔