سونے کی فی تولہ قیمت میں1850روپے اضافہ

ویب ڈیسک  جمعرات 22 دسمبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالرز اضافے سے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت 1 لاکھ 80 ہزار 500 روپے سے تجاوز کرگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت سات ڈالرز اضافہ کے بعد 1815 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت 1850 روپے اضافے سے 1 لاکھ 80 ہزار 650 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1586 روپے اضافے سے 1 لاکھ 54 ہزار 878 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 2100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔